Monday, 7 April 2014

حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ

حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ جن کو کاتب وحی کہا جاتا ہے آپ نے ١٩ سال تک ٦٤ لکھ مربع میل پر حکمرانی کی آپ کی بہن حضرت سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو حضور صلی الله علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف حاصل ہے امیر معاویہ رضی الله عنہ کے والد حضرت ابو سفیان رضی الله عنہ سرداران قریش میں سے تھے اور فتح مکّہ کے موقع پر حضور جان عالم صلی الله علیہ وسلم نے ان کے گھر کو دارالامین قرار دیا حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ وہ خوشقسمت صحابی ہیں جن کو آقا صلی الله علیہ وسلم کے خطوط کی کتابت کا شرف بھی حاصل ہے آپ سے ١٦٣ احادیث   مروی ہیں


تصویر میں ان کا مزار پر انوار دکھایا گیا ہے جو کہ دمشق میں ہے آپ نے ٧٨ سال کی عمر میں وصال فرمایا حضرت ضحاک بن قیس رضی الله عنہ نے آپ کا جنازہ پڑھایا الله عزوجل کی ان پر رحمت ہو اور ان ک صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو آمین 

No comments:

Post a Comment