Tuesday, 11 March 2014

گنبد خضرا


گنبد خضرا خدا تجھ کو سلامت رکھے 
دیکھ لیتے ہیں تجھے پیاس بجھا لیتے ہیں 


ہر عاشق اس دن کا منتظر ہے کہ جس دن وہ اپنی سر کی آنکھوں سے گنبد خضرا کا نظارہ کرے اعلحضرت فرماتے ہیں کہ 
حاجیو آؤ شہنشاہکا روضہ دیکھو 
کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو 
کیا بات ہے اعلحضرت کی الله الله ہر موقع پر عاشقوں کی نمائندگی کرتے ہیں 
اس گنبد کو گنبد خضرا سبز ہونے کی وجہ سے کہاجاتا ہے عربی زبان میں اخضر سبز رنگ کو کہاجاتا ہے کیونکہ اس شان والے گنبد کا رنگ سبز ہے اس لئے اس کو گنبد خضرا کہاجاتا ہے 
اس سے پہلے جو گنبد سرکار صلی الله علیہ وسلم کی قربت کے مزے لوٹ رہا تھا وہ نیلے رنگ کا تھا اور اس سے بھی پہلے جو جلوہ گر تھا وہ سفید رنگ کا تھا ابھی سبز رنگ میں جلوہ گر ہے جس کا نظارہ عشاق بڑے شوق سے کرتے ہیں 
ایک بات ذہن نشین رہے کہ کسی بھی گنبد کو شہید نہیں کیا گیا بلکہ ایک کے اوپر دوسرے کی تعمیر کی گئی 
اس گنبد خضرا پر دھات کی تہ چڑھی ہوئی ہے اور تصویر میں جس مقام کو نمایاں کیا گیا ہے وہ گنبد خضرا کا روشن دان ہے
 
کعبے کی عظمتوں کا منکر نہیں ہوں لیکن 
کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہ 
الله عزوجل ہماری زندگی میں وہ دن ہمیں نصیب کرے کہ ہم دیارمحبوب پر جا کر اپنی حسرتیں پوری کریں اور گنبد خضرا کے دیدار سے اپنی آنکھوں کو منور کریں آمین 
خدا خیر سے لاے وہ دن بھی نوری
مدینے کی گلیاں بہارا کروں میں 
********

No comments:

Post a Comment