بخاری و مسلم شریف میں ہے کہ سرکار دو عالم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص مدینہ منورہ کی ٧ عجوہ کھجوریں کھا لے اسے اس دن کوئی شے نقصان نہیں پہنچا سکے گی اور کسی قسم کا جادو اور زہر اس پر اثر نہیں کرے گا اور آقا صلی الله علیہ وسلم نے یہ ارشاد بھی فرمایا کہ عجوہ کھجور جنت کا پھل ہے
حضرت ابن عباس رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ حضور جان عالم صلی الله علیہ وسلم کو زیادہ پیاری عجوہ کھجور تھی اور صاحب الوفا فرماتے ہیں کہ اس کا پودا خود حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے لگایا
الله سے دعاہے کہ مدینہ میں عجوہ کھجور سرکار کے قدموں میں بیٹھ کر کھا یں اور پھر کہیں
کہ تیرے ٹکڑوں پہ پلے غیر کی ٹھوکر پہ نہ ڈال
جھڑکیاں کھا یں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا
جھڑکیاں کھا یں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا
No comments:
Post a Comment