زائرین مدینہ منورو جب مدینہ پاک پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے ان مو مسجد قبا شریف کا دیدار میسر آتا ہے
مسجد نبوی کی تعمیر ک باوجود ہر ہفتہ کو سرکار دوعالم صلی الله علیہ وسلم مسجد قبا شریف کا پیدل سفر اختیار فرماتے مجھے اس موقع پر سیدی اعلحضرت کا شعر یاد آ رہا ہے کہ
گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہو کر
ہو گئی سری زمیں عنبر سارا ہو کر
مسجد قبا شریف کی فضیلت کے کیا کہنے کہ حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرما یا جس نے گھر میں وضو کیا پھر مسجد قبا آ یا اس میں نماز پڑھی اس کے لئے عمرے کا اجر ہے اسے احمد نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا
زائرین مدینہ یہاں حاضر ہو کر نوافل ادا کرتے ہیں اور عمرے جیسا ثواب رب کے فضل سے پاتے ہیں
اس مسجد کے قرب میں وہ کنواں تھا جس میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی گری تھی ابھی اس کنویں کو موجودہ حکومت نے بند کر دیا ہے
اس مسجد قبا شریف کے نزدیک ہی مسجد فجر بھی موجود ہے جو کہ بغیر چھت کے صرف چار دیواری پر مشتمل ہے وہاں کھجور کے درخت ہوا کرتے اور جب کبھی سرکار مدینہ سے باہر تشریف لے جاتے تو صحابہ مسجد فجر کے درختوں پر چڑھ کر سرکار کو دیکھتے کہ سرکار مدینہ صلی الله علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں یا نہیں
الله الله
الله عزوجل سے دعاہے کہ ہر مسلمان جو اپنے دل میں مدینہ پاک کی محبت لئے ہووے ہے اس کو مدینہ پاک کی با ادب با ذوق اشکوں بھری حاضری نصیب ہو
لے رضا سب چلے مدینہ کو
میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے
**************************************************
No comments:
Post a Comment