محراب مسجد نبوی
مسجد نبوی میں اس وقت دو محراب ہیں ایک محراب وہ جو مسجد کے قدیمی احاطے میں تھا جس میں ہمارے آقا حضور جان عالم صلی الله علیہ وسلم امامت فرمایا کرتے تھے اور دوسرا محراب جس کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ کے دور خلافت میں بنایا گیا جس میں امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ امامت فرمایا کرتے تھے اور آج بھی یہ محراب موجود ہے اور اسی میں امام امامت کے فرائض سر انجام دیتا ہے
محراب کا آغاز امیر المومنین حضرت عمر رضی الله عنہ کے دور خلافت میں ہوا پرانے وقتوں میں مسافروں کے لئے مسافر خانے کا اہتمام نہیں تھا تو رات بسر کرنے کے لئے مسافر مسجدوں میں تشریف لے آتے نفلی اعتکاف بھی کرتے الله عزوجل کی عبادت میں اپنی رات بسر کرتے
کئی دفع ایسا ہوتا کہ مسافر قبلہ کی سمت تلاش کرنے میں مشقت اٹھاتا تو حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے یہ خوبصورت قدم اٹھایا اور باہمی مشاورت سے مسجد کے اندر قبلہ سمت میں محراب تعمیر کروایا تا کہ مسافر پر قبلہ کی سمت واضح رہے
تو آج تک مسجدوں میں محراب کی تعمیر ہوتی ہے شرعی طور پر محراب مسجد کا حصّہ نہیں کہلاتے اس لئے اور مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے محراب میں اذان وغیرہ دی جاتی ہے کیونکہ مسجد میں اذان دینا شرعی طور پر درست نہیں ہے
الله سے دعاہے کہ ہم سب کو مسجد نبوی ک محرابوں کی زیارت نصیب کرے آمین ثم آمین
MASHALLAHA
ReplyDelete