Thursday, 24 April 2014

Masjid e Juma :

Masjid e Juma in Madina Munawara ......



Also video clip available for this holy place....


Masjid e Juma on the boundary of madina marks the site where the Prophet led the first juma salat shortly after his hijrah migration from Makkah.
It is about 2.5 km from Masjid e Nabawi.












Masjid Ghamama :

Majid Ghamama in Madina Munawara .....


also video clip available ............


This masjid located about 300m south-west of masjid e nabawi is known as Masjid Ghumama.
It is built on the site where the Prophet performed the Eid Salah during the last year of his life.
This Masjid is also known as Masjid Eid.
According to some reports the Prophet performed the Eid salah here during the last four years
of his life.












Masjid Fatah :


Masjid Fatah in Madina Munawarah , 


I have also video clip for this mosque......


This Masjid is where the Prophet Muhammad Mustafa Peace be upon him made dua (supplication)
for during the Battel of Ahzab and where Allah sent him the glad tidings of victory.
















Wednesday, 23 April 2014

Masjid Ijaba:

Masjid Ijaba in Madina Munawara (the city of light )


The significance of Masjid Ijaba also known as Masjid Muwiyah is that it is the location.


Where the Prophet supplicated to Allah three times with Allah Answering to of his requests ,
but forbidding the third.
The Arabic word "Ijabah" in English closely means "responding"









Garden of Hazrat Suleman Farsi :

The above picture shows the land on which the Prophet planted three hundred date palms to free Suleman Farsi from slavery. 



It is located close to Masjid Quba in Madina Munawera.
See this video clip,

Hazrat Suleman Farsi the Persian  came to the Prophet to seek his counsel and his help.
His master , a jew of the Bani Quraysah , kept him so hard at work on his property south of Madina that he had never been able to have close contact with the muslim community .
It had beem out of the question for him to be at Badr or Ohad or take part it any of the lasser forays which the Prophet had led or sent out during the last four years.









Garden of Hazrat Abu Talha :

The highlighted area which is in the rear of Masjid e Nabawi is the approximated spot where existed the Garden at the time of the Prophet Muhammad Mustafa Peace be Upon Him that was owned by Abu Talha.
The Prophet Peace Be Upon Him often visited this garden and drank the water from its well.




-----------------------------------------------------------------------------------------------------
Hazrat Anas Says , Abu Talha owned the best gardens im Madina, and they were more numerous then those of many other ansaries.
One of his garden was known by the name of Bir Ha , and this was his most favorite resort.
It was close to the Prophet mosque and the water of its well was sweet and abundant.  

Monday, 7 April 2014

مدینہ پاک کی مبارک کھجور عجوہ

مدینہ پاک کی تاریخ میں لکھی گئی کتابوں میں مدینہ پاک نے نسبت رکھنے والی تقریباً ١٣٠ کھجوروں کے نام ان کے رنگ و ذائقہ کے متعلق تفصیل موجود ہے جن میں عجوہ کھجور نمایاں ہے
بخاری و مسلم شریف میں ہے کہ سرکار دو عالم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص مدینہ منورہ کی ٧ عجوہ کھجوریں کھا لے اسے اس دن کوئی شے نقصان نہیں پہنچا سکے گی اور کسی قسم کا جادو اور زہر اس پر اثر نہیں کرے گا اور آقا صلی الله علیہ وسلم نے یہ ارشاد بھی فرمایا کہ عجوہ کھجور جنت کا پھل ہے


حضرت ابن عباس رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ حضور جان عالم صلی الله علیہ وسلم کو زیادہ پیاری عجوہ کھجور تھی اور صاحب الوفا فرماتے ہیں کہ اس کا پودا خود حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے لگایا 
الله سے دعاہے کہ مدینہ میں عجوہ کھجور سرکار کے قدموں میں بیٹھ کر کھا یں اور پھر کہیں 
کہ تیرے  ٹکڑوں پہ پلے غیر کی ٹھوکر پہ نہ ڈال                            
جھڑکیاں کھا یں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا                                 

حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ

حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ جن کو کاتب وحی کہا جاتا ہے آپ نے ١٩ سال تک ٦٤ لکھ مربع میل پر حکمرانی کی آپ کی بہن حضرت سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو حضور صلی الله علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف حاصل ہے امیر معاویہ رضی الله عنہ کے والد حضرت ابو سفیان رضی الله عنہ سرداران قریش میں سے تھے اور فتح مکّہ کے موقع پر حضور جان عالم صلی الله علیہ وسلم نے ان کے گھر کو دارالامین قرار دیا حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ وہ خوشقسمت صحابی ہیں جن کو آقا صلی الله علیہ وسلم کے خطوط کی کتابت کا شرف بھی حاصل ہے آپ سے ١٦٣ احادیث   مروی ہیں


تصویر میں ان کا مزار پر انوار دکھایا گیا ہے جو کہ دمشق میں ہے آپ نے ٧٨ سال کی عمر میں وصال فرمایا حضرت ضحاک بن قیس رضی الله عنہ نے آپ کا جنازہ پڑھایا الله عزوجل کی ان پر رحمت ہو اور ان ک صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو آمین 

مدینہ پاک کی خاک میں شفا

سعودی عرب میں بیشتر قدیمی تاریخی روحانی مقامات کے نشان مٹا دیے گئے جو باقی رہ گے ہیں ان میں بعض مقامات میں داخلہ ممنوع ہے فوٹوگرافی بھی منع ہے مدینہ پاک میں ایک ضعیب نامی مبارک میدان ہے جس کی مٹی کا رنگ سفیدی مائل ہے اور اس سفید مٹی کو خاک شفا کہا جاتا ہے یہاں بھی داخلہ ممنوع اور مٹی اپنے لئے لینا ممنوع ہے لیکن عشاق اب بھی اس مبارک جگہ پی جا کے خاک کا تبرک حاصل کرتے ہیں


تصویر میں مٹی کا رنگ نمایاں ہے لیکن اپ کو یہ جان کر بڑا افسوس ہو گا کہ اب اس میدان میں سے گندے پانی کا نالہ گزارا گیا ہے افسوس صد افسوس .
لیکن عشاق ابھی بھی جاتے ہیں اس مقام پر اور اس پاس سے مٹی کا تبرک حاصل کرتے ہیں  الله سے دعاہے کہ ہمیں اس مبارک جگہ کی زیارت کی توفیق عطا فرماے آمین

Thursday, 13 March 2014

محراب مسجد نبوی

محراب مسجد نبوی


مسجد نبوی میں اس وقت دو محراب ہیں ایک محراب وہ جو مسجد کے قدیمی احاطے میں تھا جس میں ہمارے آقا حضور جان عالم صلی الله علیہ وسلم امامت فرمایا کرتے تھے اور دوسرا محراب جس کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ کے دور خلافت میں بنایا گیا جس میں امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ امامت فرمایا کرتے تھے اور آج بھی یہ محراب موجود ہے اور اسی میں امام امامت کے فرائض سر انجام دیتا ہے
محراب کا آغاز امیر المومنین حضرت عمر رضی الله عنہ کے دور خلافت میں ہوا پرانے وقتوں میں مسافروں کے لئے مسافر خانے کا اہتمام نہیں تھا تو رات بسر کرنے کے لئے مسافر مسجدوں میں تشریف لے آتے نفلی اعتکاف بھی کرتے الله عزوجل کی عبادت میں اپنی رات بسر کرتے 
کئی دفع ایسا ہوتا کہ مسافر قبلہ کی سمت تلاش کرنے میں مشقت اٹھاتا تو حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے یہ خوبصورت قدم اٹھایا اور باہمی مشاورت سے مسجد کے اندر قبلہ سمت میں محراب تعمیر کروایا تا کہ مسافر پر قبلہ کی سمت واضح رہے 
تو آج تک مسجدوں میں محراب کی تعمیر ہوتی ہے شرعی طور پر محراب مسجد کا حصّہ نہیں کہلاتے اس لئے اور مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے محراب میں اذان وغیرہ دی جاتی ہے کیونکہ مسجد میں اذان دینا شرعی طور پر درست نہیں ہے 
الله سے دعاہے کہ ہم سب کو مسجد نبوی ک محرابوں کی زیارت نصیب کرے آمین ثم آمین 


Tuesday, 11 March 2014

گنبد خضرا


گنبد خضرا خدا تجھ کو سلامت رکھے 
دیکھ لیتے ہیں تجھے پیاس بجھا لیتے ہیں 


ہر عاشق اس دن کا منتظر ہے کہ جس دن وہ اپنی سر کی آنکھوں سے گنبد خضرا کا نظارہ کرے اعلحضرت فرماتے ہیں کہ 
حاجیو آؤ شہنشاہکا روضہ دیکھو 
کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو 
کیا بات ہے اعلحضرت کی الله الله ہر موقع پر عاشقوں کی نمائندگی کرتے ہیں 
اس گنبد کو گنبد خضرا سبز ہونے کی وجہ سے کہاجاتا ہے عربی زبان میں اخضر سبز رنگ کو کہاجاتا ہے کیونکہ اس شان والے گنبد کا رنگ سبز ہے اس لئے اس کو گنبد خضرا کہاجاتا ہے 
اس سے پہلے جو گنبد سرکار صلی الله علیہ وسلم کی قربت کے مزے لوٹ رہا تھا وہ نیلے رنگ کا تھا اور اس سے بھی پہلے جو جلوہ گر تھا وہ سفید رنگ کا تھا ابھی سبز رنگ میں جلوہ گر ہے جس کا نظارہ عشاق بڑے شوق سے کرتے ہیں 
ایک بات ذہن نشین رہے کہ کسی بھی گنبد کو شہید نہیں کیا گیا بلکہ ایک کے اوپر دوسرے کی تعمیر کی گئی 
اس گنبد خضرا پر دھات کی تہ چڑھی ہوئی ہے اور تصویر میں جس مقام کو نمایاں کیا گیا ہے وہ گنبد خضرا کا روشن دان ہے
 
کعبے کی عظمتوں کا منکر نہیں ہوں لیکن 
کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہ 
الله عزوجل ہماری زندگی میں وہ دن ہمیں نصیب کرے کہ ہم دیارمحبوب پر جا کر اپنی حسرتیں پوری کریں اور گنبد خضرا کے دیدار سے اپنی آنکھوں کو منور کریں آمین 
خدا خیر سے لاے وہ دن بھی نوری
مدینے کی گلیاں بہارا کروں میں 
********

Saturday, 8 March 2014

مسجد قبا شریف


زائرین مدینہ منورو جب مدینہ پاک پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے ان مو مسجد قبا شریف کا دیدار میسر آتا ہے


                                                           


مسجد نبوی کی تعمیر ک باوجود ہر ہفتہ کو سرکار دوعالم صلی الله علیہ وسلم مسجد قبا شریف کا پیدل سفر اختیار فرماتے مجھے اس موقع پر سیدی اعلحضرت کا شعر یاد آ رہا ہے کہ 
گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہو کر 
ہو گئی سری زمیں عنبر سارا ہو کر 
مسجد قبا شریف کی فضیلت کے کیا کہنے کہ حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرما یا جس نے گھر میں وضو کیا پھر مسجد قبا آ یا اس میں نماز پڑھی اس کے لئے عمرے کا اجر ہے اسے احمد نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا 
زائرین مدینہ یہاں حاضر ہو کر نوافل ادا کرتے ہیں اور عمرے جیسا ثواب رب کے فضل سے پاتے ہیں 
اس مسجد کے قرب میں وہ کنواں تھا جس میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی گری تھی ابھی اس کنویں کو موجودہ حکومت نے بند کر دیا ہے 
اس مسجد قبا شریف کے نزدیک ہی مسجد فجر بھی موجود ہے جو کہ بغیر چھت کے صرف چار دیواری پر مشتمل ہے وہاں کھجور کے درخت ہوا کرتے اور جب کبھی سرکار مدینہ سے باہر تشریف لے جاتے تو صحابہ مسجد فجر کے درختوں پر چڑھ کر سرکار کو دیکھتے کہ سرکار مدینہ صلی الله علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں یا نہیں 
الله الله 


الله عزوجل سے دعاہے کہ ہر مسلمان جو اپنے دل میں مدینہ پاک کی محبت لئے ہووے ہے اس کو مدینہ پاک کی با ادب با ذوق اشکوں بھری حاضری نصیب ہو 

لے رضا سب چلے مدینہ کو 
میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے 
**************************************************

Wednesday, 5 March 2014

فضائل و خصائص مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم



تذکرہ فضائل و خصائص مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم 



حبیب خدا صلی الله علیہ وسلم کے خصائص و فضائل کو بیان کرنا اور یاد کرنا دونوں جہانوں میں فلاح کا موجب ہے 
خصائص کی چار اقسام ہیں 
وہ واجبات جو مصطفیٰ کریم صلی الله علیہ وسلم سے خاص ہیں مثلا نماز تہجد 
وہ احکام جو مصطفیٰ کریم صلی الله علیہ وسلم پر ہی حرام ہیں ، دوسروں پر نہیں مثلا تحریم زکوٰۃ 
وہ مباحات جو سرور عالم صلی الله علیہ وسلم سے خاص ہیں مثلا نماز بعد عصر \
وہ فضائل و کرامات جو حضور انور صلی الله علیہ وسلم سے مخصوص ہیں 
مثلا حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم کے اسماے مبارکہ میں تقریبا ستر ٧٠ نام وہی ہیں جو الله عزوجل کے ہیں 

Tuesday, 4 March 2014

المدینہ نیٹ ورک کا تعارف

المدینہ نیٹ ورک


 

المدینہ نیٹ ورک میں اپنے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں 
  المدینہ نیٹ ورک کو پیش کرنے کا مقصد آپ لوگوں کو مدینہ منورہ کے فضائل اور اس سے متصل زیارات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے 
یقیناً ہر مسلمان کے دل میں مدینہ پاک کی محبّت شدید تر ہے اور کیوں نہ ہو کہ مدینہ پاک کو نسبت پیارے آقا احمد مجتبیٰ 
حضرت محمّد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم سے ہے

مدینہ اس لئے عطار جان و دل سے ہے پیارا 
کہ رہتے ہیں میرے آقا میرے دلبر مدینے میں

یقیناً آپ سب لوگ اس بلاگ سے جڑے رہیں گے اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے رہیں گے